ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز کی نئی تصویریں جاری،مداح سکتے میں رہ گئے

 

قومی آواز

شوبز نیو ز، 14  اکتوبر ،2021

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی تصویروں نے ان کے مداحوں کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ نئی تصویروں میں ٹام کروز بہت موٹے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ نئی تصویریں لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے ایک بیس بال گیم کے دوران لی گئی ہیں۔ ان کے مداح اور چاہنے والے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ تصویریں ان کی ہیں بھی کہ نہیں۔ اس سلسلے میں لوگوں نے ایکسپرٹ کا سہارا بھی لیا ہے۔


متعلقہ خبریں