قومی آواز
قومی نیو ز ، 26نومبر ،2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں امن بڑی مشکل سے لائے ہیں اب اسے قائم رکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات جنرل ہیڈ کوارٹر میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز امن کے لیے پرعزم ہیںاور امن کی ہرقیمت پر حفاظت کی جائے گی اور دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔