ہیٹی کا قیامت خیز زلزلہ بارہ سو جانیں نگل گیا،ہزاروں زخمی، امدادی کام جاری

 

 

قومی آواز،

عالمی نیو ز 16اگست،2021

ہیٹی میں آنے والے زلزلے سے اب تک بارہ سو سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکڑوں لو گ ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زلزلے کے بعد شدید بارش اور آندھی آنے کے امکان کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں جبکہ سیکڑوں لوگ لاپتہ ہیں جن کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ورکرز کے مطابق علاقے میں ہزاروں گھر ملبے کا دھیر بن گئے ہیں جہاں مخدوش حالات میں لوگ اپنا بچا کھچا سامان تلاش کرتے پھر رہے ہیں۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں