آج رات ٹورانٹومیں برفباری کاامکان

قومی آواز ۔ ٹورانٹو: ٹورانٹو میں آ ج رات برفباری کاامکان ہے۔ انوائرمنٹ کینیڈا کے مطابق آج رات ٹورانٹو میں برفباری کاامکان ہے۔انوائرمنٹ کینیڈا نے شدید موسم کی پیش گوئی کی ہے۔پیش گوئی ہے کہ پندرہ سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی جائے گی۔ اس وجہ سے سفرکرنا مشکل اور دشوار گزار ہوگا۔یہ صورتحال منگل تک جاری رہے گی۔اس بارے میںمتعلقہ شعبے کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ سڑکوں سے برفباری ہٹانے کی تیاری کررہے ہیں،ہمارے انتظامات مکمل ہیں۔


متعلقہ خبریں