ارشد وہرا کے پارٹی چھوڑنے پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس

Monday, October 30, 2017
قومی آواز ۔ کراچی
کراچی: ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کے پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت پر ایم کیوایم پاکستان کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو شدید جھٹکا لگا ہے اور آئندہ کی صورتحال پر غور کے لئے فاروق ستار نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بہادر آباد میں قائم پارٹی کے عارضی مرکز میں طلب کرلیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے آج ہونے والے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور ارشد وہرا کی پی ایس پی میں شمولیت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے جس کے بعد اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا پاک سرزمین پارٹی میں شامل

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے گزشتہ روز پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کئی نامور لوگ بھی پارٹی چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم جبر اور دباؤ کی سیاست نہیں کر رہے اور نہ ہی چھینا جھپٹی کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، ارشد وہرا کی پی ایس پی میں شمولیت پر آج بیان دیا جائے گا۔