اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ ، دو مسافر زخمی حملہ آور فرار

November 20, 2017
قومی آوز ۔
ٹورنٹو

ٹورنٹو پولیس کے ترجمان کے مطابق اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کی رات دو مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ کیا گیا جس سے ان کی آنکھوں میں سوزش ہو گئی اور جلد سرخ ہو گئی اور جلن ہونے لگی۔ ایک متاثرہ شخص کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا جبکہ دوسرے کے معمولی طبی امداد کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ پولیس کے مطابق حملہ ایک چھ فٹ قد کا شخص تھا جس نے بلیک جیکٹ اور ہوڈی پہن رکھا تھا۔ اس شخص کے پاس مشکوک اسپرے ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پولیس نے مسافروں کو ہوشیار رہنے اور کسی بھی قسم کی معلومات پولیس کو فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔