اسکولوں میں بچوں کو صنفی تعلیم دینے کے معاملے میں حکومت والدین مشتعل، حکومت پریشان

جولائی27 ، 2018
:قومی آواز ٹورنٹو

اسکولوں میں بچوں کو صنفی تعلیم دینے کے معاملے میں بچوں کے والدین کی جانب سے شدید مزاحمت اور سخت تنقیدکے بعد کنزرویٹیو حکومت کے لئے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں اور حکومت یہ فیصلہ نہیں کر پا رہی کہ اسکولوں میں بچوں کو نئے نصاب کے مطابق تعلیم دی جائے یا پرانی ڈگر پر ہی چلا جائے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے اسکولی بچوں کو صنفی تعلیم دینے کے لئے نیا نصاب متعارف کرایا ہے مگر بچوں کے والدین نے اس نئے نصاب کو پسند نہیں کیا اور عوامی حلقوں میں اس نصاب کو شدید تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اسکولوں میں اس نئے نصاب کی تعلیم کا آغاز ہی نہیں ہو سکا ہے اور حکومت بھی اس معاملے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے کہ نیا نصاب شروع کیا جائے یا پرانا ہی برقرار رکھا جائے۔ شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد اس معاملے پر اپنا موقف پیش کرے۔


متعلقہ خبریں