اسکول کے سولہ سالہ طالبعلم کے بستے سے پستول برآمد، پولیس

قومی آواز: ٹورنٹو
قومی خبریں 09 جنوری ، 2019

ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق منگل کی صبح نارتھ یارک اسکول آنے والے ایک طالبعلم سے ایک پستول برآمد ہونے کے بعد اسکول میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے پستول طالبعلم کے بستے سے برآمد کیا جس کی اطلاع اسے اسکول انتظامیہ نے دی تھی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔