اشیاءکی قیمتوں میں گڑ بڑ کرنے والے گروسری اسٹورز کے دفاتر پر چھاپے ، کئی جگہ کی تلاشی بھی لی گئی

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Wednesday, November 1, 2017

کمپٹیشن بیورو نے اعلان کیا ہے کہ مختلف زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے بعد ٹورنٹو میں کئی بڑے گروسری اسٹورز پر چھاپے مارے گئے اور کئی جگہوں کی تلاشی لی گئی۔ حکام کے مطابق کئی بڑے اسٹور اشیاءکی قیمتیں کم زیادہ کرنے اور فکس کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں جن کی تلاشی کے لئے باقاعدہ کورٹ آف جسٹس سے سرچ وارنٹ حاصل کئے گئے تھے۔ ترجمان میری فرانس کا کہنا ہے کہ کمپٹیشن بیورو کے آفیسرز اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ اس بات میں کتنی صداقت ہے کہ اشیاءکی قیمتوں میں فکسنگ کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس طرح کرنا قانوناً جرم ہے جس میں ملوث افراد پر عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔