افغانستان، غفلت پر 12اعلیٰ فوجی افسر برطرف

April 04, 2017
قومی آوازکابل
افغانستان کے درالحکومت کابل میں ملٹری اسپتال حملےمیں فرائض سےغفلت برتنے کے الزام میں سربراہ انٹیلی جنس سمیت 12اعلیٰ فوجی افسران برطرف کر دیئے گئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق ملٹری اسپتال حملے میں انٹیلی جنس کی غفلت پر فوجی جنرلز سمیت 12فوجی افسران برطرف کر دیئے، برطرف ہونے والے فوجی افسران کو عدالت کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔

ملٹری اسپتال میں گزشتہ ماہ دہشت گردوں نے ڈاکٹروں کے بھیس میں حملہ کیا تھا،حملے میں 50افراد ہلاک ہوئے تھے، ملٹری اسپتال حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔