افغان سرحد پر دہشت گردوں کے حملے میں5 پاکسانی فوجی جاں بحق: آئی ایس پی آر

March 06, 2017

قومی آواز: راولپنڈی : پاک-افغان سرحد کے قریب مہمند ایجنسی میں افغانستان کی جانب سے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں 15 سے زائد دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ رات سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستان کی 3 چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، جس کا پاک فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر بیان کے مطابق دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 5 جوان جاں بحق ہوئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں نائیک ثناء اللہ ،نائیک صفدر، سپاہی نیک محمد، سپاہی انور اور سپاہی الطاف شامل ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کی جوابی میں کارروائی میں 15 سے زائد دہشت گرد بھی مارے گئے۔

جوابی کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں 6 ہائی پروفائل دہشت گرد کچے باجوڑی، زر محمد عرف مدنی، حذیفہ، سنگری، لکھکڑی اور سنگین بھی شامل ہیں۔