افغان طالبان کی فہرست پاکستان کو دی، سفیرافغانستان

February 21, 2017
قومی آواز ۔ اسلام آ باد ۔

پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال کا کہنا ہےکہ انہوں نے 32دہشت گرد کیمپوں اور 85افغان طالبان کی فہرست پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام اور جی ایچ کیو کے حوالے کی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور جی ایچ کیو سے تعمیری مذاکرات ہوئے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم ہو گا۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت پاکستان کی طرف سے افغان علاقوں میں بمباری نہ رکنے پر معاملے کو بین الاقوامی فورم پر بھی لے جا سکتی ہے ۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی فہرست پاکستان کو دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سفیر نے دہشت گردوں کی فہرست جی ایچ کیو کےسپرد کی، فہرست دفتر خارجہ کو نہیں دی گئی، افغان سفیر سے ملاقات میں سیکیورٹی صورت حال اورسرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔