البرٹا کی رہائشی خاتون کو سگی بیٹی کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا

قومی آواز ٹورانٹو ۔ کیلگری کی عدالت کے ایک فیصلے کے مطابق البرٹا کی رہائشی خاتون لارا کوارڈ کو اپنی نو سالہ سگی بیٹی امبر لوکس کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔ حکم نامے کے مطابق مذکورہ خاتون اٹھارہ سال تک کسی بھی قسم کے پیرول کی حقدار بھی نہیں ہو گی۔ جج کے مطابق مذکورہ خاتون نے انتہائی سفاکی سے اپنی بیٹی کو موت کے تھاٹ اتارا تھا۔یہ قتل انتہائی ہولناگ اور گھناﺅنا تھا۔ جج کا کہنا تھا کہ مس کوارڈ نے اپنے پہلے شوہر سے انتقام لینے کے لئے معصوم بیٹی کاقتل کیا۔ عدالت میں وہ تنازع بھی شامل تفتیش کیا گیا تھا جس میں کوارڈ اور اس کے سابق شوہر کے درمیان قانونی جنگ چل رہی تھی جس میں دونوں معصوم لوکس کو اپنے پاس رکھنے کے لئے پر عزم تھے لیکن اس وقت یہ جنگ اپنے اختتام کو پہنچ گئی جب لوکس کی لاش پائی گئی۔امبر اگست 2014کو لاپتہ ہوئی تھی اور اس کی ماں کو دو روز بعد اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ایک جلے ہوئے ٹرک کے باہر اپنی بیٹی کی سوختہ لاش کے پاس کھڑی تھی۔تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ کوارڈ نے لوکس کو پہلے کوئی نشہ آور دوا دی تھی تاکہ وہ اسے آسانی سے کسی ویران مقام پر لے جا سکے ۔ کوارڈ کا خیال تھا کوہ لوکس مر چکی ہے چنانچہ اس نے لوکس کے جسم کو ٹرک کے اندر رکھ کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس وقت امبر لوکس مری نہیں تھی بلکہ وہ بیہوش تھی۔ایک پولیس آفیسر کے مطابق جس وقت پولیس وہاں پہنچی تو جلے ہوئے ٹرک کے دروانے پر ایک نوٹ آویزاں تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ©’ ©’میری چابیاں لاک ہو گئی ہیں ، میری مدد کیجئے“۔ یہ عجیب و غریب نوٹ پڑھ کر پولیس چکرا کر رہی گئی تھی کیونکہ لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق امبر لوکس کی موت ہائیپو تھرمیا، دھواں اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔فیصلے کے بعد کوارڈ نے اپنے شوہر اور اپنے گھر والوں سے کہا کہ وہ اسے معاف کر دیں۔کوارڈ کے سابق شوہر کا کہنا تھا کہ وہ کوارڈ کو کبھی بھی معاف نہیں کر سکتا کیونکہ اس نے ایک ایسی بچی کو موت کے گھاٹ اتارا ہے جس کے سامنے ساری زندگی پڑی تھی ۔ وہ حیران ہے کہ کوارڈ نے آخر اتنا بڑا اور سنگین قدم کیسے اٹھا لیا۔ عدالت نے بیس سال تک پیرول کو معطل رکھنے کا فیصلہ دیا ہے جبکہ دفاعی وکیل کا کہنا تھا کہ دس سے بارہ سال کا عرصہ اس کے لئے کا فی تھا۔