امریکا کے شمال مشرقی حصے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں

March 14, 2017

قومی آواز ۔ بوسٹن:امریکا کے شمال مشرقی حصے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں جبکہ نیویارک اور دیگر مشرقی ریاستوں میں دو فٹ تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک ، بوسٹن اور دیگر شہروں میں مزید دو فیٹ تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ریاست کنکٹی کٹ اور نیوجرسی سمیت شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں بھی برف باری ہوئی ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک، بوسٹن، شکاگو ، بالٹی مور، واشنگٹن اور فلاڈیلفیا برف باری سے شدید متاثرہوئے ہیں جس کے باعث اب تک ہزاروں پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے آج برفانی طوفان کے امریکا کے مشرقی حصوں سے ٹکرانے کی وارننگ جاری کی ہے ۔ جن میں ریاست میں ورجینیا واشنگٹن۔کے علاوہ نیاگرا فالز ۔ ھیملٹن ۔ ٹورانٹوبھی شامل ہیں