امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے

قومی آواز ۔ کراچی
Sunday, October 22, 2017
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ اپنے غیر ملکی دورے کے دوران آج سعودی عرب پہنچے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان اور بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف نے 14 اگست اور 4 اکتوبر کو امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کر لیا گیا ہے۔