انتہائی سرد موسم

March 10, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو: ٹورنٹو میں پچھلے دنوں کچھ گرم موسم کے بعد اب شدید سرد موسم کی نوید ہے۔موسمیاتی ایجنسی کے مطابق شہر اس وقت ایک انتہائی سرد موسمی اثر کی چپیٹ میں ہے ۔اس موسم کی پیشنگوئی قبل از وقت ہی میڈیکل آفیسر کی جانب سے کر دی گئی تھی۔میٹیرولوجسٹ جل ٹیلر کا کہنا ہے کہ شہر میں موسم انتہائی سرد رہنے کی توقع ہے اور یہ -21تک جا سکتا ہے۔دن میں یہ -4کے قریب قریب رہنے کا امکان ہے ۔رات کے وقت انتہائی سرد ہواﺅں کے جھکڑ بھی چلیں گے جس سے ٹھنڈ میں اور اضافہ ہو جائے گا۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں اور جسم کا کوئی حصہ کھلا نہ رہنے دیں۔اس خطرنا ک موسم میں اپنے پڑوسیوں ،عزیزوں اور دوستوںکا خیال رکھیں کہ شاید ان کو آپ کی مدد کی ضرورت ہو ۔اس موسم کے دوران حکومت کی جانب سے بے گھر افراد اور دیگر مستحقین کے لئے مزید امداد اور سماجی خدمات بھی جاری کی گئیں ہیں جن سے وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں مثلاً گلی محلوں میں گرم جگہوں کاانتظام اور عارضی رہائش اور بستروں کا انتظام وغیرہ ۔شہر میں دو مقامات پر یمرجنسی مراکز بھی قائم کر دئیے ہیں جہاں چوبیسوں گھنٹے امداد کے لئے رابطہ کیا جا سکتاہے۔