تم سے کیا رکھیں منصفی کی امیدیں ۔۔۔ تم نے تو قتل عام کو سانحہ بنا ڈالا

اوریا مقبول جان

اور میں آج انتظار ہی کرتا رہا کہ فیس بک کا بانی شاید آج کے سانحے پر پاکستانی قوم سے اظہار یکجہتی کرے ، پاکستان کا جھنڈا لگانے کی دنیا کو ترغیب دے، کوئی دوسرے ملکوں کے سربراہان اور عالمی رہنما پاکستانی قوم سے اظہار یکجہتی کریں ، کوئی عالمی میڈیا میں شور مچے کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے، دیگر ممالک میں سالوں بعد سانحہ ہوتا ہے مگر پاکستان میں تو روزانہ ایسے سانحے ہوتے ہیں۔ اور تو اور میں انتظار کرتا رہا کہ فرانس کے غم میں مرنے اور ڈی پی نہ لگانے پر اپنے ہم وطنوں پر پل پڑنے والے دیسی لبرل، لنڈے کے سیکولر اور فیس بک پر نظر آنے والے اکا دکا ” مغربی” علما اور این جی اوز کے وظیفہ خوار ہی کوئی نوحہ پڑھیں اور اپنی ڈی پی پر پاکستانی جھنڈا لگا کر دوسروں کو ترغیب دیں اور پاکستانی قوم سے اظہارافسوس اور اظہار یکہجتی کریں مگر افسوس کہ یہ انتظار ختم نہیں ہو رہا۔ شاید آپ میں سے کسی کو بھی یہ انتظار رہا ہو

 


متعلقہ خبریں