اوشوا میں گھر کی بیسمنٹ سے لاش بر آمد ،گھر سِیل ، موقع سے ایک مشکوک شخص گرفتار

Saturday, December 30, 2017
قومی آواز ۔ اوشوا ۔

اوشوا میں گھر کی بیسمنٹ سے لاش بر آمد ،گھر سِیل ، موقع سے ایک مشکوک شخص گرفتار
اوشوا میں ایک گھر کی بیسمنٹ سے لاش برآمد ہونے کے بعد اہل علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس کے مطابق انہیں ہفتے کی رات ایک نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی تھی جس میں ایک گھر کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اس کے تہہ خانے میں ایک لاش موجود ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جب تہہ خانے کی تلاشی لی تو وہاں سے پراسرار انداز میں مارے جانے والے ایک شخص کی لاش برآمد ہو ئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے موقع سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا تاہم ابھی تک کسی پر کوئی چارج عائد نہیں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسی گھر سے ایک مشکوک پیکٹ بھی برآمد کیا گیا تھا جس کی تفصیل ابھی ظاہر نہیں کی گئی ۔ ڈرہم ریجنل پولیس کے اعلامیے کے مطابق نہ تو ابھی تک مرنے والے شخص کی تفصیل جاری کی گئی ہے اور نہ ہی کیس کے بارے میں مزید کچھ بتایا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔