اولڈ ویسٹرن روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، کم عمر نوجوان زیر حراست

پیر 10 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

ٹورنٹو اولڈ ویسٹرن روڈ اسٹاک یارڈ کے علاقے میں ہفتے کی شام ہونے والے ایک فائرنگ کے واقعے میں ایک پینسٹھ سالہ شخص ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق اس واردات میں ایک سولہ سالا نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق متوفی گولے لگنے کے چند منٹ بعد ہی موقع پر دم توڑ گیا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والا روکو سکاویٹا اسی علاقے کا ایک ملازم بتایا جاتا ہے ۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس اس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں