اونٹاریو فیکلٹی والوں کی ہڑتال کا ڈراپ سین جلد متوقع ، یونین نے سر جوڑ لئے

Thursday, November 16, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو ۔
اونٹاریو میں بارہ ہزار سے زائد فیکلٹی ممبران اور کارکنان کی جانب سے پچھلے ایک مہینے سے جاری ہڑتال کا اب ڈراپ سین جلد ہی سامنے آنے والا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ا س قسم کی ہڑتالوں میں جلد ہی آپس میں پھوٹ پڑ جاتی ہے اور کوئی نہ کوئی راہ نکل آتی ہے۔ کالجز انتظامیہ نے یونین کو جو کنٹریکٹ معاہدے کے لیے دیا ہے اس پر غور ہو رہا ہے اور یونین اس پر ووٹنگ کرا رہی ہے ساتھ ہی یونین نے کارکنان سے کہا ہے کہ وہ ووٹنگ میں اس کنٹریکٹ کو رد کر دیں۔ اب دیکھنا ہے کہ آیا کارکنان اس بات پر کان دھرتے ہیں یا نہیں۔ اگر بل سائن ہو گیا تو ہڑتال ختم ہو جائے گی ورنہ یہ مزید آگے تک جا سکتی ہے۔