اونٹاریو میں ڈرائیونگ کے نئے اصول وضع کردئے گئے

قومی آواز ۔ اونٹاریو: اونٹاریو میں ڈرائیونگ کے نئے اصول وضع کردئے گئے ہیں۔اس میںپیدل چلنے والوںکا خاص طور پر خیال رکھاگیا ہے۔ ان اصولوںکے مطابق غلط ڈرائیونگ پر فورا جرمانہ کیاجائے گا اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ان اصولوںکا اطلاق یکم جنوری سے ہوچکا ہے۔ منسٹری آف ٹرانسپورٹیشن کے مطابق سب ڈرائیوروں جس میںسائیکل چلانے والے بھی شامل ہیں کوپیدل چلنے اور سڑک پار کرنے والوںکا خیال رکھنا ہوگا اور رکنے والے اشارہ پررکنا ہوگا۔ ان نئے اصولوںکے مطابق جب تک سڑک پرپیدل چلنے والے سڑک پار نہ کرلیں گاڑی والا گاڑی نہیں چلائے گا۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کو150 سے500ڈالر تک جرمانہ ہوگا۔ اس کے لئے کراسنگ گارڈ کی موجودگی بھی ضرور ی قرار دی گئی ہے جو سکول کے بچوںکوروڈ پار کرانے کاپابند ہوگا۔


متعلقہ خبریں