اونٹاریو کے اسپتالوں کی مالی حالت درست نہیں ، اقدامات کرنے ہوں گے،ایلٹ

جمعہ 07 ستمبر 2018
ٹورنٹوقومی آواز ۔ ٹورنٹو

اونٹاریو کے اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے اور مالی مسائل پر قابو پانے کے لئے اسپتالوں کو مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس بات کا اعلان وزیر صحت کرسٹین ایلٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اونٹاریو کے اسپتالوں میں بستروں کی کمی ہے نیز دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے جس کے لئے وسائل درکار ہیں ۔اونٹاریو حکومت کو مالیات مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اسپتالو کی ضرورتات پوری کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔پریمیر ڈگ فورڈ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ و ہ اگلے پانچ سالوں میں اسپتالوں میں پندرہ ہزار نئے بستر فراہم کریں گے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں