آئرلینڈ میں زیرتعلیم کراچی کا نوجوان قتل

March 14, 2017

قومی آواز ۔ کراچی:آئرلینڈ میں زیر تعلیم کراچی کے علاقے گلشن حدید کا طالب علم26 سالہ شہباز قریشی اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، اہلخانہ کو تاحال میت نہیں مل سکی۔

شہباز قریشی کے والد کے مطابق ان کا بڑا بیٹا تین سال سے ڈبلن ،آئرلینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں زیرتعلیم تھا،اگست میں اس کا ڈپلومہ مکمل ہوجانا تھا۔

والدکے مطابق شہباز 5 مارچ کو اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گیا تھا،واپسی پر اسے اغوا کرلیا گیا، 12 مارچ کومیرے بیٹے کی لاش ڈبلن میں سمندر کنارے ملی۔

والد کا کہنا تھا بیٹے کی میت کی وصولی کے لئےآئر لینڈ کے سفارتخانے کے چکر کاٹ رہا ہوں، ایک ہفتے بعد لاش مل سکے گی، آئرش پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔