”اپنے ہی جنازے میں شریک ملازمین“

سیئول (قومی آواز….مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں خودکشی کا تناسب سب سے زیادہ ہے، اور خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد اکثر ذہنی تنا کی شکایت کرتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کیلئے کچھ کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو ذہنی دبا کی کیفیت سے نکال کر زندگی کی اہمیت سمجھانے کیلئے ان کے اپنے ہی فرضی جنازے میں شرکت کرنے کا ڈراما رچایا۔ اس میں سیﺅل کے ایک عام سے دفتر کے بڑے سے کمرے میں ایک کمپنی کا تمام عملہ سفید چغہ پہنے ہوئے اپنی میز کرسیوں پر موجود ہے اور اپنے پیاروں کو آخری پیغام لکھ رہا ہے۔ اس دوران کمرے میں آہستہ آہستہ رونے کی آوازیں ہچکیوں میں اور ہچکیاں دھاڑیں مار کر رونے کی آوازوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ اس کے بعد تمام ملازمین اپنی جگہوں سے اٹھ کر اپنے ساتھ رکھے ہوئے لکڑیوں کے تابوتوں میں جالیٹتے ہیں۔ آخر میں کالے لباس اور کالے ہیٹ میں ملبوس ایک شخص ان کےتابوتوں کو ایک جھٹکے کے ساتھ بند کردیتا ہے۔ یہ خوفناک ڈراما اس لیے رچایا گیا کہ عملے کو زندگی کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے۔


متعلقہ خبریں