ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں : افتخار عالم

March 06, 2017
قومی آواز ۔ کراچی ۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما افتخار عالم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان دو نہیں، یہ ایک ہی ہیں، تیس سالوں سے مہاجروں کے حقوق کی بجائے قبرستان آباد کیے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اسیروں اورلاشوں کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی۔

افتخار عالم نے ایم کیو ایم کی طرف سے لگائے گئے کارکنوں پر دباؤ کے الزام کو مسترد کردیا، انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ قیادت ہے جس کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کو ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان لوگوں نے کبھی مہاجروں کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔