اینڈریا ہور واتھ آنے والے الیکشن میں ڈگ فورڈ کے لئے چیلنج ثابت ہو ں گی، تازہ سروے جاری

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday April 28

اونٹاریو میں آئندہ آنے والے الیکشن میں ہار جیت ناپنے کے لئے مختلف اداروں کی طرف سے سروے کرنے اور اندازے لگانے کا کام جاری ہے۔ ایک تازہ سروے کے مطابق این ڈی پی لیڈر اینڈریا ہوارتھ پی سی پارٹی کے لئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو ں گی۔ لیگر کی جانب سے کئے جانے والے اس آن لائن سروے کے مطابق لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ اونٹاریو میں اگلا پریمیر پروگریسو کنزرویٹیو پارٹی سے ہو گا جبکہ کچھ کے خیال میں این ڈی پی اس بار بازی لے جائے گی۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ۔ ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں.عوامی خدامت کے حوالے سے ہوارتھ کی ریٹنگ ڈگ فورڈ کے مقابلے میں زیادہ ہے اور انہیں 35%فیصد لوگوں نے پسند کیا ہے جبکہ ڈگ فورڈ کو پسند کرنے والے لوگوں کی تعداد 30%فیصد بیان کی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بار الیکشن کانٹے کا ہو گا اور پریمیر کا انتخاب آسان نہ ہو گا۔