این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ ایک راز، شادی شدہ ہیں یا کنوارے ، افواہوں کا بازارگرم

(قومی آواز ۔ ٹورنٹو)

Wednesday, December 20, 2017

این ڈی پی کے لیڈر جگمیت سنگھ کے بارے میں جتنی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں شاید کسی اور کے بارے میں ایسا نہ ہو کیونکہ یہ بات ابھی تک ایک راز ہی ہے کہ جگمیت سنگھ جی شادی شدہ ہیں یا کنوارے۔ان کے بارے میں سوشل میڈیا اور دیگر سوشل فورمز پر گرما گرم بحثیں جاری ہیں کہ وہ اڑتالیس سال کے ہو کر کیا ابھی تک کنوارے ہیں ؟ اس بات کو لے کر انسٹا گرام اور دیگر میڈیا زرائع میں ان کی کئی پرانی تصاویر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں جن میں وہ اپنے خاندان میں کسی لڑکی کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان سب افواہوں کے باوجود جگمیت سنگھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو شادی شدہ ہیں اور نہ ہی ان کی کہیں منگنی ہوئی ہے۔