ایٹوبیکو پولیس کو بچے کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والے شخص کی تلاش

جمعہ 3 اگست 2018

قومی آواز ٹورنٹو
ایٹوبیکو پولیس کے مطابق رینفورتھ میں ایک گھر میں گھس کر ایک بچے کے ساتھ بد اخلاقی کا کیس سامنے آیا ہے ۔ مذکورہ شخص کی علاقے میں مزید کئی جگہوں پر مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع بھی ملی جس پر اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ شخص سفید فام اور بیس سے تیس سال کے درمیان عمر کا ہے جو پچھلے کچھ عرصے سے مختلف گھروں کے باہر تاکنے جھانکنے میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔شہریوں نے مذکورہ شخص کی فوری گرفتا ری کا مطالبہ کیا ہے ۔