ایٹی بکوک میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک دو زخمی ، ملزمان فرار

قومی آواز ۔
ایٹی بکوک
09 اکتوبر ، 2017
ایٹی بکوک سے آنے والی اطلاعات کے مطابق کنگز ویو ولیج میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والا ایک نوجوان تھا جو جونئیر اسکول کا طالعلم تھا۔ پولیس کو اتوار کی رات کنگز ویو سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ وہاں پر فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے اور کچھ لوگ گھائل ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک نوجوان کو گولیوں کے زخم آئے تھے۔ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ اسی جگہ سے دو اور زخمیوں کو بھی اسپتال پہنچایا گیا جنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اس واقعے کی تفتیش ہومی سائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دی گئی ہے جو واقعے کی چھان بین کر رہا ہے ۔