ایڈمونٹن سٹور میں ڈکیتی مزاحمت پر مارے جانے والوںکی شناخت

قومی آواز ۔ ایڈمونٹن: ایڈمونٹن سٹور کیس میں ڈکیتی مزاحمت پر مارے جانے والوںکی شناخت ہوگئی ہے، ان کے نام کرن پال سنگھ بھانگو اور رکی میسن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمونٹن میسز شوٹنگز کیس میں تیرہ برس کے لڑکے سمیت تین افراد کوگرفتار کرلیاگیا تھا۔ شہر کے جنوب میں سٹورز میں کلرک کوتنہا دیکھ کر ماسک پہنے ہوئے شخص اندر داخل ہوئے ڈکیتی کی تھی اور مزاحمت پر کلرک کوماردیاتھا۔ اس کے بعد وہی لوگ کسی اور سٹور میںگئے لیکن پولیس آلارم کے بعد پولیس موقعہ واردات پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس واقعہ میں مر نے والوںکی عمریں بالترتیب35 اور 41 برس ہیں۔بھاگنو کا چھ برس کا ایک بچہ ہے اس کی بیوہ شدید صدمے میں ہے۔وہ انڈیا سے ایڈمونٹن آئے تھے۔ ان کی بیوی کنڈر گارٹن ٹیچر ہیں۔انہوںنے اپنی فیملی کی سپورٹ کے لئے باقاعدہ پیچ بنایا ہے اورامداد کی منتظر ہیں۔اس واقعے میں مارے جانے والے دوسرے شخص کنابرے کا تعلق فلپائن سے ہے۔ اس معاملے میں پولیس چیف کاکہنا ہے کہ ہم نے تیرہ برس کے لڑکے سمیت تےن افراد کوگرفتار کیا تھا اور ان پرتیسرے درجے کے قتل کی دفعہ لگائی گئی ہے۔ یہ بربریت کاواقعہ تھا۔ ان تینوں شخصیات کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ ان کی عمریں چھبیس سے چوبیس برس ہیں۔واضح رہے کہ ڈکیتی کی واردات دو سٹوروںپر ہوئی تھی اس کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی مکمل کی۔


متعلقہ خبریں