ایک کام جو ہم میں سے اکثر لوگ ’ویک اینڈ‘پر کرتے ہیں لیکن ہرگز نہیں کرنا چاہیے،سائنسدانوں نے خبردار کردیا

قومی آواز ۔ لندن ہر ہفتے کے آخر میں ہم لوگ اکثر بہت زیادہ سوتے ہیں اور اسے ایک نارمل چیز لیتے ہیں لیکن اب تحقیق کاروں نے خبردار کیا ہے کہ بہت زیادہ سونا اور ورزش سے دوری کی وجہ سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہونے کے ساتھ جلد ہی موت واقع ہوسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف سڈنی کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایک دن میں 9گھنٹوں سے زائد سویا جائے ،ساتھ گھنٹوں سے زائد بیٹھا جائے اور ورزش سے دوری اختیار کی جائے تو اس کی وجہ سے جلد موت واقع ہونے کے امکانات چار گُنازیادہ ہوجاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی یا شراب نوشی کی وجہ سے صحت یقیناًخراب ہوتی ہے لیکن اوپر بتائی گئی عادات کی وجہ سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں اور جلد موت ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ پورا ہفتہ کام کرتے ہیں،ورزش کا وقت نہیں ہوتا اور سارے ہفتے کی تھکاوٹ کو ویک اینڈ پر بہت زیادہ سوکر اتارا جاتا ہے۔یہ بات دیکھنے میں عام سی لگتی ہے لیکن اس کے صحت پر خطرناک اثرات ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں