بال رنگنے کے بعد رنگت کو دیر تک برقرار رکھنے کا طریقہ

قومی آواز :ٹورانٹو
آجکل بیشتر افراد بالوں کے سفید ہونے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں ۔چونکہ نوجوانوں کے بال بھی سفید ہونے لگتے ہیں ایسے میں بالوں کو رنگنے کیلئے مصنوعی رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ رنگ بہت جلد اتر جاتے ہیں ۔ اب چونکہ بال رنگنا کوئی سستا اور آسان سا عمل تو ہے نہیں کہ آئے روز اسی کام میں مصروف رہا جائے ۔ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ ڈاٹ کام کی جانب سے چند تجاویز پیش کی گئی ہیں جن پر عمل کر کے بالوں کے رنگ کا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے ۔ اگر آپ بھی بالوں کو رنگتے ہیں تو درج ذیل طریقوں پر عمل پیرا ہوکر آپ ان کے فوائد سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔پہلا طریقہ، شیمپوکا کم استعمال :بالوں کو روزانہ شیمپو سے دھونا مہنگے ہیئر کلر کو بہت جلد صاف کردیتا ہے پس اس سے بچنے کے لیے ایک دن کا وقفہ دے کر بالوں کو شیمپو سے دھوئیں۔دوسراطریقہ، کنڈیشنرکا ذیادہ استعمال :ہیئر کلر میں موجود کیمیکلز بالوں کو مسام دار اور خشک کردیتے ہیں، ایسے میں انہیں نرم اور صحت مند رکھنے کے لیے ہفتے میں ایک بار شیمپو سے دھونے کے بعد اچھے کنڈیشنر کا استعمال کریں۔ اگر بال گھنے ہیں تو کنڈیشنر بالوں کی جڑوں کے قریب سے لگائیں، دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔تیسرا طریقہ، بہت زیادہ گرم پانی سے گریز:ٹھنڈے پانی سے نہانا بالوں کی بیرونی سطح کو قریب رکھ کر ہیئر کلر کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے۔چوتھا طریقہ،شاور فلٹرکا استعمال:اگر تو آپ شاور لینے کے عادی ہیں تو جان لیں کہ پانی میں موجود منرلز بالوں کے رنگ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں، اگر ان سے بچنا چاہتے ہیں تو شاور ہیڈ میں فلٹر کا اضافہ کرکے آئرن اور دیگر منرلز سے بالوں کو ہونے والے نقصان سے بچا سکتے ہیں۔پانچواں طریقہ ،سورج کی شعاﺅں سے بچاﺅ:سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں بالوں کی سطح پر اثرانداز ہوکر ہیئر کلر کو اڑا سکتی ہیں، تو اس سے بچنے کے لیے شدید دھوپ میں باہر نکلتے ہوئے سر پر ٹوپی پہن لیں یا ان شعاعوں سے تحفظ دینے والے ہیئر اسپرے کا استعمال کریں۔چھٹا طریقہ ،بالوں کا انداز بدل لیں:کوشش کریں کہ بالوں کا انداز ایسے ہو کہ جڑیں کم نمایاں ہو تاکہ ماحول سے ہیئر کلر پر مرتب ہونے والے اثرات سے بچا جاسکے یا رنگ اڑنے والے حصے چھپ جائیں


متعلقہ خبریں