برامپٹن میں گوراتن سنگھ نے انتخابی میدان مار لیا، جگمیت سنگھ کی مبارکباد

قومی آواز ٹورنٹو ۔
Friday June 8
این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ نے برامپٹن سے الیکشن جیتنے والے اپنے بھائی گوراتن سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوراتن کی جیت سے برامپٹن ااب اورنج رنگ میں رنگ گیا ہے ۔ اس سے قبل پارٹی پوزیشن کے مطابق پی سی پارٹی نے چھہتر نشستیں جیتی ہیں جبکہ این ڈی پی کو چالیس نشستوں پرکامیابی ملی ہے ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں ۔برامپٹن کے مشرقی علاقوں میں ملی تین نشستوں پر کامیابی کے بعد سنگھ پریوار کا کہنا ہے کہ برامپٹن اب ایک اورنج ٹاﺅن بن گیا ہے ۔