بریس برج کے علاقے میں سیلاب، ایمرجنسی کے نفاز کا اعلان

قومی آواز :ٹورنٹو
کینیڈین نیوز،25اپریل ،2019

بریس برج ٹاﺅن کے مئیر گریڈن اسمتھ نے اعلان کیا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام سول پروٹیکشن ایکٹ اور ایمرجنسی منیجمنٹ کے تحت کیا گیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نشیبی علاقوں سے محفوظ جگہوں پر منتقل ہو جائیں۔


متعلقہ خبریں