بس ڈرائیو ر اچانک بے ہوش ، مسافر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کا کنٹرول سنبھال کر مسافروں کی جان بچالی

Saturday, December 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

ہائی وے 401پر اس وقت ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی جب اونٹاریو ناردرن بس سروس کی ایک بس جو سینتالیس مسافروں کو لے جا رہی تھی کے ڈرائیور کو اچانک نقاہت کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا اور بس کو بے قابو ہوتے دیکھ کر ایک مسافر نے فوراً حاضر دماغی کا مظاہرہ کیااور ڈرائیور کو سیٹ سے ہٹا کر بس کا کنٹرول خود سنبھال لیا۔ مسافر نے بس کو آہستہ آہستہ ہائی وے کے ایک طرف کر کے اسے روک لیا۔ اس موقع پر بس میں موجود مسافروں نے سکون کا سانس لیا۔ بس رکنے پر ریسکیو ورکرز نے بس کو گھیر لیا اور مسافروں کو بس سے اترنے میں مدد دی۔ حکام کے مطابق بس بالکل ٹھیک تھی چنانچے محکمے نے دوسرا ڈرائیور بھیج کر مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا۔ پولیس کے مطابق بیمار ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔