بندر نے شیر کے بچے گود لے لئے

لاہور (قومی آواز–نیوز ڈیسک)کہتے ہیں کہ پیار کی کوئی حد نہیں ہوتی وہ انسان ہوں یا جانور سب ہی میں رحم اور پیارکا جذبہ پایا جاتا ہے ایسا ہی معاملہ امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا ہے جہاں ایک بندر نے اپنی ماں سے محروم ہوجانے والے شیر کے بچوں کو گود لے لیا ہے ۔امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں موجود چمپینزی نسل کے ایک بندر نے جب چڑیا گھرکے اہلکاروں کو ماں سے بچھڑنے والے شیر کے 3بچوں کی دیکھ بھال کرتے دیکھا تو اس کے دل میں بھی رحم کا جذبہ جاگ گیا اوراس نے شیر کے بچوں کی پرورش خود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بندر بچوں کا خوب خیال رکھتا ہے اوران کے سارے نازنخرے بھی اٹھاتا ہے