بٹن ویلی ائیر پورٹ کے نزدیک ہرنوں کامٹر گشت، شہری حیران و پریشان، ٹریفک متاثر

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday, November 25, 2017
بٹن ویلی ائیر پورٹ کے نزدیک جمعہ کی شب اس وقت سیکیورٹی اہلکاروں او ر وائلڈ لائف محکمے کے ورکروں کی دوڑیں لگ گئیں جب ہائی وے 404پر ہرنوں کو مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان ہرنوں کی ویڈیو ٹوئیٹر پر وائرل ہونے کے بعد وزارت قدرتی وسائل اور جانوروںکے ماہرین کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے ائیر پورٹ کے نزدیک و دور کے بہت سے علاقوں کی چھان بین کی اور ان ہرنوں کو ڈھونڈ نکالا جو دور کے کسی جنگل سے اس طرف نکل آئے تھے اور اب گھبرائے ہوئے سڑکوں پر پھر رہے تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ جانور بس کچھ ہی دیر سڑکوں پر رہے پھر جدھر سے آئے تھے اسی طرف چلے گئے ۔ سارجنٹ کیری شمٹ کے مطابق ان جانوروں سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ انہوں نے کسی پر حملہ کیا۔مارکھم کے مئیر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور اگر انہیں ایسا کوئی جانور نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔