بھارتی طیاروں کی دراندازی کی کوشش، پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی

قومی آواز:اسلام آباد
قومی خبریں 26 فروری ، 2019

راولپنڈی: بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور طیارے آزاد جموں و کشمیر میں تین سے چار میل تک داخل ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فضائیہ کے بروقت اور مؤثر جواب کے باعث بدحواس بھارتی طیارے اپنے ایمونیشن بالاکوٹ کے قریب گرا کر فرار ہوگئے۔

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR
Indian aircrafts’ intrusion across LOC in Muzafarabad Sector within AJ&K was 3-4 miles.Under forced hasty withdrawal aircrafts released payload which had free fall in open area. No infrastructure got hit, no casualties. Technical details and other important information to follow.

25.7K
11:29 PM – Feb 25, 2019
Twitter Ads info and privacy
17.2K people are talking about this
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی طیاروں کی جانب سے کھلے علاقوں میں گرائے گئے ہتھیاروں کی تصاویر بھی جاری کردیں۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR
Payload of hastily escaping Indian aircrafts fell in open.

21.6K
10:11 PM – Feb 25, 2019
15.8K people are talking about this
پلوامہ حملے کے بعد 40 سے زائد بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا بدحواس ہوچکا ہے اور پڑوسی ملک سے مسلسل پاکستان کو سبق سکھانے، سفارتی سطح پر تنہا کرنے اور جنگ کرنے جیسی آوازیں آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ملک کو درپیش خطرات اور بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت پر جوابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
بھارتی دراندازی کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں بھی اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سابق خارجہ سیکرٹریز اور سفارت کاروں نے شرکت کی اور بھارتی جارحیت پر طویل مشاورت کی گئی۔

موجودہ صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
بھارتی جارحیت پر قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی دراندازی پر اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالات جنگ میں آچکے ہیں، اب پارلیمنٹ کو فیصلے کرنے چاہئیں، ایسی کوئی بات نہ کی جائے جس سے اختلاف نظر آئے، ہمیں دنیا اور بھارت کو اپنا اتحاد دکھانا ہے۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج شام کو ہی مشترکہ اجلاس بلائیں، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے تاکہ ایک آواز جائے، ہمارے جوانوں اور افواج کو پتا چلے کہ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اقوام متحدہ کو بھارتی فضائیہ کی دراندازی کی کوششوں کاسخت نوٹس لینا چاہیے: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏اقوام متحدہ کو بھارتی فضائیہ کی دراندازی کی کوششوں کاسخت نوٹس لینا چاہیے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو ہمیشہ کی طرح منہ توڑ جواب دیا، آج ملکی دفاع کے لیے پوری قوم افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔٦٦٦


متعلقہ خبریں