بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی، او آئی سی میں قرارداد منظور

قومی آواز: ابو ذھبی
جنوبی ایشیای خبریں 02 مارچ ، 2019

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا ناگزیر ہے، او آئی سی کی قرارداد —
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت کا عزم دہرایا گیا۔

پاکستان نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن کا بائیکاٹ کیا لیکن دیگر سیشنز میں دفترخارجہ کے حکام نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازع ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا ناگزیر ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

او آئی سی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں