بھانجے کی محبت میں سلمان خان کا 22گھنٹے طویل سفر

April 04, 2017
قومی آوازمالدیپ:
بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان یوں تو بچوں سے بے پناہ پیار کرتے ہیں، لیکن جب بات ہو ان کے بھانجے کی پہلی سالگرہ کی تو 22گھنٹے کا طویل سفر بھی انہیں آہل سے دور نہ رکھ سکا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنے بھانجے آہل کی پہلی سالگرہ میں شرکت کیلئے طویل سفر طے کرکے مالدیپ پہنچے۔

اس موقع پر ارباز خان اور سہیل خان تو وہاں موجود تھے ہی لیکن سلمان خان کی دوست لولیا وینتر اور ملائیکہ اروڑا کی موجودگی نے اس ایونٹ کو مزید خاص بنا دیا۔

مالدیپ کے جزیرے پر پوری خان فیملی نے آہل کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی ۔


متعلقہ خبریں