بیری کے شمالی علاقے وکٹوریا ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ، خاتون اور تین بچے زخمی

قومی آواز ٹورنٹو
Wednesday, January 10, 2018

بارے کے شمالی علاقے وکٹوریا میں ایک گھر میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں ایک خاتون اور ان کے تین بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔سارجنٹ پیٹر لیون کا کہنا ہے کہ سترہ سالہ ایک نوجوان کی حالت سیریس ہے جبکہ باقی لوگ بہتر کنڈیشن میں ہیں۔ آگ کرسمس ٹری میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کی دیگر چیزوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈیپارٹمنٹ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے۔