بیمار بچوںکو حوصلہ دینے کے لئے لَوبکس گفٹ کرنے کی خوشگوار روایت سے اسپتالوںمیں داخل بچے خوش

قومی آواز ٹورانٹو ۔ بیمار بچوںکو حوصلہ دینے اور انہیں اپنائیت کا احساس دلانے کے لئے لَو بکس گفٹ کرنے کی روایت اب خوب پھل پھول رہی ہے۔ پچھلے دنوں مارکھم اسٹوفلی اسپتال میں داخل نو سالہ ایما کو جب یہ لُو بکس گفٹ ملا تو وہ خوشی سے سرشار ہو گئی ۔اس کے والدین نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیمار بچوںکو اس طرح کے گفٹ پیش کرنا ایک انتہائی قابل قدر روایت ہے انہیں اس بات سے خوشی ہوئی ہے کہ کسی اجنبی نے ان کی بیمار بچی کے لئے یہ گفٹ بھیجا ہے۔لُو بکس گفٹ کا آئیڈیا ایک ایسی خاتون نے شروع کیا تھا جن کے اپنے تین بچے کسی بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے۔انہوںنے یہ لُو بکس بنا کر بیمار بچوں میں چپکے سے تقسیم کرنے شروع کئیے تھے جسے پا کر ان بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ اس روایت کا اسپتال کی انتظامیہ نے بھی خیر مقدم کیا تھا ۔ بعد ازاں کچھ اور لوگوں نے بھی اسی قسم کے گفٹ بکس بیمار بچوں تک پہنچائے جن کے بارے میں کبھی کوئی نہیں جان سکا کہ وہ کون لوگ تھے مگر اس کے بیمار بچوں پر نہایت خوشگوار اثرات مرتب ہوئے تھے۔ اس روایت کی امیں خاتون کہتی ہیں کہ انہوں نے صرف پچاس بکس لوگوں میں تقسیم کئے تھے کہ وہ خود یہ بکس مختلف اقسام کے گفٹس سے بھر کر بیمار بچوں تک پہنچا دیں مگر یہ دیکھ کر ان کی حیرت کی اانتہا نہیں رہی جب پچاس کی جگہ ان کو دو سو گفٹ بکس موصول ہوئے۔
اس واقعے سے انہیں اندازہ ہوا کہ لوگ کس طرح دوسرے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔تھامسن جیانوپولس اس مقصد کے لئے کارڈ بورڈ کے بکس لوگوں میں تقسیم کرتی ہیں جو ان بکس کو اپنی فیملی میں لے جاتے ہیں جہاں لوگ اپنی پسند کا تحفہ اس بکس میں ڈالتے ہیں جسے بعد میں بیمار بچوں کو تحفتاً پیش کر دیا جاتا ہے۔اس عمل سے بچوں کو خوشی ملتی ہے اور ان کو اپنی بیماری سے لڑنے کا حوصلہ ملتا ہے اور یہ احساس ہوتا ہے کہ لوگ ان سے پیار کرتے ہیں اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔