بیمار بچوں کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز ،2022تک ایک ارب ڈالر اکھٹا کرنے کا ہدف مقرر،زرائع اسپتال

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
28- اکتوبر ، 2017

اسپتالوں میں داخل بیمار بچوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔اس مہم کو ”بیمار بچوں کی مہم“کا نام دیا گیا ہے ۔سک کڈز فاﺅنڈیشن کے صدر ٹیڈ جیراڈ کا کہنا ہے کہ اصل میں تو اس مہم کا آغاذ کئی سال قبل ہی ہو چکا ہے جس کے تحت اب تک پانچ سو ستر ملین ڈالر اکھٹا ہو چکے ہیں۔یہ مہم دس سالوں پر مبنی ہے جس میںکم از کم ایک ارب ڈالر کا ہدف مقرر ہے۔اس مہم سے حاصل کردہ رقم کو اسپتال کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اسپتال 1949میں تعمیر کیا گیا تھا جس کی حالت اب مخدوش ہو چکی ہے اور نئی تعمیر کی ضرورت ہے۔اسپتال چندہ اکھٹا کرنے کے لئے دئے جانے والے اشتہارات پر کئی ملین ڈالر خرچ کر رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں اسپتال کو دئے جانے والے چندے کے صحیح استعمال کا شعور بیدار کرنا ہے۔اسپتال کی ترجمان سینڈرا شیووٹی کا کہنا ہے کہ لوگوںنے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا ہے اور فنڈ تیزی سے جمع ہورہے ہیں ۔ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری نے کہا ہے کہ اس مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے انہوںنے جمہ کو سک کڈ ڈے منانے کا اعلان کیا جس کے دوران ٹورنٹو سائن لائٹ بلیو رکھی جائے گی ۔