بیک ٹو اسکول ایونٹ پروگرام کے تحت فری بیک پیک تقسیم کی تقریب کا انعقا د ، کیتھلین وائن کی شرکت

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Sunday, September 3, 2017
بیک ٹو اسکول ایونٹ پروگرام کے تحت فری بیک پیک تقسیم کی تقریب کا انعقا د ، کیتھلین وائن کی شرکت
تھورن کلف میں بیک ٹو اسکول ایونٹ کے موقع پر اسکول جانے والے بچوں میں بیک پیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پریمیر کیتھلین وائن نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں اسکول جانے والے تین سو بچوں میں بیک پیک تقسیم کیے گئے۔ یہ تقریب تھورن کلف پارک ٹیننٹ ایسو سی ایشن اور تھور کلف آفس کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی ۔اس تقریب کا مقصد تارکین وطن کے بچوں کو ان کی ضروریات کی فراہمی کا احساس دلانا اور انہیں گو بیک ٹو اسکول ایونٹ کے لئے تیار کرنا تھا۔ اس سال کے بیک پیک ایونٹ میں بچوںکو کم از کم ایک ہزار آئٹمز تقسیم کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جس میںبیک پیک ، کی چین، بیگز، اور دیگر آئٹمز شامل ہیں۔ تھورن کلف پارک ایسو سی ایشن کے صدر عباس کولیا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تارکین وطن کے بچوں کو کینیڈا میں یہ احساس دلایا جائے کہ یہاں ان کی تمام ضروریات کا سامان موجود ہے اور یہاں وہ برابر کے شہری کی حیثیت سے آزادانہ اپنی تعلیمی و دیگر مثبت سر گرمیاں جار ی رکھ سکتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ امدادی پروگرام پچھلے چھ سال سے کر رہے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی اسے جاری رکھیں گے ۔ اس مو قع پر علاقے کی اہم شخصیات اور پریمیر کیتھلین وائن بھی موجود تھیںجنھوں نے اس پروگرام کے انعقاد کو سراہا اور بچوں میں بیک پیک تقسیم کئے۔ پروگرام میں شرکت کے لئے کونسلر جون برنسائڈ اور ممبر پارلیمنٹ راب اولفینٹ بھی آئے تھے جبلہ علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔