بے گھروں کو مکانوں کی فراہمی کے لئے ایک لاکھ ہاﺅسنگ یونٹ تعمیر کئے جائیں گے، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

Thursday, November 23, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا بھر میں بے گھرلوگوں کو گھروں کی فراہمی کے لئے جلد سے جلد ایک لاکھ رہائشی یونٹ تعمیر کئے جائیں گے۔ اس پروگرام پر گیارہ بلین ڈالر سے زائد رقم خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ رقم پانچ لاکھ تیس ہزار سے زائد کم آمدنی والے لوگوں کو گھروں کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔ اس قومی ہاﺅسنگ اسٹریٹجی کا اعلان وزیر اعظم نے ٹورنٹو کے قریب ایک تعمیراتی سائٹ کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں تین لاکھ یونٹوں کی مرمت کا کام بھی شامل ہے تاکہ گھروں کی فراہمی کے کام میں تیزی لائی جا سکے۔ اس پروجیکٹ سے گھروں کی کمی کی شرح میں پچاس فیصد سے زائد کمی لائی جا سکے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی حکومت نے تیار کیا جس پر عملدرآمد بھی حکومت خود کرے گی تاہم صوبوں سے اس سلسلے میں تعاون مانگا گیا ہے۔