ترکی میں مزید 227جج،پراسیکیوٹرز معطل

February 21, 2017
قومی آواز ۔ استنبول ۔

ترک ہائی کونسل آف ججز اینڈ پراسیکیوٹرز نے ترکی میں ناکام بغاوت کی تحقیقات میں مزید 227ججوں اور پراسیکیوٹرز کو معطل کر دیا ہے۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق 15جولائی کی بغاوت سازش تحقیقات میں اب تک عدلیہ کے 4ہزار ارکان کو فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر پولیس، فوج، عدلیہ، سول سروسز اور دیگر اداروں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو معطل، برخاست یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ترکی نے ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کو 15جولائی کی ناکام بغاوت کے پیچھے کارفرما قرار دیا ہے۔