تمباکو نوشی پر مزید قدغن لگانے والا بل اسمبلی سے منظور،کمپنیاں پیکٹ کو سادہ رکھنے کی پابند

Thursday May 17
قومی آواز ۔ ٹورنٹو :۔
لبرل حکومت نے قانون سازی کے عمل میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اب تمباکو نوشی کے خلاف مزید سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایس فائیو نامی بل پاس کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ ساز کمپنیاں اب اپنے پیکٹ کو سادہ رکھنے کی پابند ہوں گی نیز پیکٹ پر کوئی رنگا رنگ اشتہار بھی نمایاں کر کے نہیں دکھایا جا سکے گا۔ اس نئے ٹوبیکو ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ کے پیکٹ پر رنگ ،فونٹ اور لوگو سب کچھ ایک ضابطے کے تحت ہی لگایا جا سکے گا اور پیکٹ پر کوئی ایسی چیز نہیں دکھائی جا سکے گی جس سے سگریٹ کی طلب پیدا ہو یا اس سے کوئی تحریک پیدا ہو۔

یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہےھیں

ہیلتھ کینیڈا کے ترجمان نے بتایا کہ اس طرح کی قانون سازی کو روبہ عمل ہونے میں کم سے کم ایک سو اسی روز کا وقت لگتا ہے ۔واضح رہے کہ سگریٹ کمپنیوں اور ان کے حلیف سگریٹ بیچنے والے اسٹورمالکان کا کہنا ہے کہ سگریٹ کے پیکٹ سے کسی کو کوئی ترغیب نہیں ملتی بلکہ اس کے عوامل دوسرے ہیں مگر بل کے حامی یہ بات تسلیم نہیں کرتے ۔بل پر عوامی رد عمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔