جسٹن ٹروڈو کا آغا خان کے نجی جزیرے میں تعطیلات منانا مہنگا پڑ گیا

January 13, 2017
قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔
جسٹن ٹروڈو کی اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا ملٹی ملئینر پرنس کریم آغا خان کے نجی جزیرے میں تعطیلات منانا مہنگا پڑ گیا ۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ماہ نئے سال کی تعطیلات منانے کینیڈین وزیر اعظم آغا خان کےبھامازمیں واقع نجی جزیرے میں اپنی فیملی کیساتھ چھٹیاں منائیں جسکی وجہ سے آجکل رائے عامہ کی شدید تنقید کی ذد میں ہیں ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ کینیڈین عوام اپنے ٹیکس کے پیسے کا حساب معلوم کرنے کا پورا حق رکھتی ہے ۔ جسکے جواب میں جسٹن ٹروڈو نے وضاحت کر دی ہے کہ وہ پرنس کریم آغا خان کے نہ صرف ذاتی دوست ہیں بلکہ فیملی فرینڈ بھی ہیں ۔