جگمیت سنگھ ائیر انڈیا طیارے کی تباہی کے سوال پر گڑ بڑا گئے، یہ سوال نسلی حملے جیسا ہے، جگمیت

Monday, October 23, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
این ڈی پی کے لیڈر جگمیت سنگھ اس وقت بھونچکا رہ گئے جب ایک صحافی نے ان سے ائیر انڈیا کے اس طیارے کے بارے میں سوال کیا جس کو 1985میں دہلی سے ٹورنٹو آتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 329افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 268کا تعلق کینیڈا سے تھا اور اس سانحے کا الزام ایک سکھ دہشت گرد گروپ پر لگایا گیا تھا۔ نقادوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کینیڈا کا نائن الیون تھا کیونکہ یہ کینیڈا کی تاریخ کا سب سے بڑا ہوائی حادثہ تھا ۔جگمیت سنگھ نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ یہ ان پر ایک طرح کا نسلی حملہ تھا کیونکہ یہ واقعہ بہت پرانا ہے اور دہشت گردی کے حوالے سے ان کا موقف بہت واضح ہے جسے مبہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جگمیت پر ایک طرح سے گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس سے وہ گھبرا گئے اور کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تو بالکل ایسا ہی ہے جیسے کوئی امریکہ میں کہے کہ اسے نائن الیون کے حملے کے ملزمان کا علم نہیں ہے۔