جیسن کینی ہرجیت ساجن پر برس بڑے

قومی آواز نامہ نگار ۔ اوٹاوا: کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کے جیسن کینی لبرل وزیر دفاع ہر جیت ساجن پر برس پڑے۔ انہوںنے انہیںدارالعوام میں شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ ان سے سوالات جاری تھے کہ ساجن ناراض ہوگئے۔لبرلز نے ان سے معذرت کرنے کا مطالبہ کیا لیکن انہوںنے اس سے انکار کردیا۔ ہرجیت ساجن کے بارے میںکینی نے کہاکہ تھاکہ ان کودارالعوام میں انگریزی لہجے میں بات کرنی چاہئے ۔ وہ داعش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوںکی وضاحت کررہے تھے۔ساجن پر کنزرویٹو کے نقادوں نے بھرپور تنقید کی۔ان پر یہ تنقید کی گئی کہ وہ دہشت گردی کوختم کر نے کی بجائے اسے پھیلانے کاباعث بن رہے ہیں ۔ ساجن نے کہاکہ ہم نے افغان جنگ سے سبق سیکھا ہے اور حکومت اپنے اتحادیوںسے مشاورت کررہی ہے اور عراق کے حوالے سے باقاعدہ مشاورت کے بعد قدم اٹھائے گئے ہیں۔